دیہی ترقی اور پنچایت راج کے قومی انسٹی ٹیوٹ (NIRDPR) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جی نریندر کمار نے کہا ہے کہ وکست بھارت جی رام جی قانون کے تحت کم از کم اجرت کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
حیدرآباد میں ایک روزہ ”وارتالاپ“ میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ”ڈاکٹر نریندر کمار نے کہا کہ وکست بھارت جی رام جی قانون، وکست بھارت 2047 کے قومی ویژن کو حاصل کرنے کی سمت ایک واضح روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ گرام پنچایتوں کو قومی ترقی کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے وکست بھارت جی رام جی قانون، روزگار پیدا کرنے اور پائیدار اور شمولیاتی دیہی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔x