December 10, 2025 2:31 PM

printer

دیپاولی کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ملک نے عالمی سطح پر اِسے تسلیم کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے

بھارت میں سب سے زیادہ منایا جانے والا ثقافتی تہوار دیپاولی، اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم UNESCO کے انسانیت کے ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اِس بات کا اعلان کرتے ہوئے ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ یہ ہر بھارتی کیلئے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیپاولی نہ صرف منایا جاتا ہے، بلکہ یہ محسوس کیا جاتا ہے اور اِس کے ساتھ رہا جاتا ہے۔ جناب شیخاوت نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ پہچان صرف ایک اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے کہ دیپاولی ایک زندہ ورثہ بنا رہے گا۔