December 10, 2024 3:48 PM

printer

دیواجیت سائیکیا بی سی سی آئی کے کارگزار سکریٹری مقرر

BCCI نے دیواجیت سائیکیا کو، بورڈ کا کارگزار سکریٹری مقرر کیا ہے۔ بورڈ کے صدر روجر بنّی نے انہیں جے شاہ کی جگہ مقرر کیا ہے جنہوں نے یکم دسمبر کو، ICC کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ جناب سائیکیا کا تعلق آسام سے ہے اور وہ سابقہ طور پر اول درجے کے کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ فی الحال BCCI کے جوائنٹ سکریٹری ہیں۔ جناب بِنّی نے، جناب سائیکیا کو کارگزار سکریٹری مقرر کرنے کے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کیا ہے۔ اُنہیں اُس وقت تک اِس عہدے پر فائز کیا گیا ہے جب BCCI ضابطوں کے تحت کوئی مستقل سکریٹری مقرر نہیں کردیا جاتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔