July 30, 2025 10:24 PM

printer

دین دیال انتیودیا یوجنا- قوی دیہی ذریعہئ معاش مشن کے تحت روایتی مالیاتی اداروں کے ذریعے ایس ایچ جی کو 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قرض فراہم کئے گئے ہیں: شیو راج

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ دین دیال انتیودیا یوجنا- قوی دیہی ذریعہئ معاش مشن (DAY-NRLM) کے تحت روایتی مالیاتی اداروں کے ذریعے خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں  (SHG) کو 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قرض فراہم کئے گئے ہیں۔ جناب چوہان نے کہا کہ اس سنگ میل سے دیہی سطح پر خواتین کو مالیاتی طور پر با اختیار بنانے، شمولیاتی ترقی اور خود کفالت کو فروغ دینے کی سمت میں حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

بینکنگ کے افراد کے رول کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک اور بینک سکھیاں، لاکھوں دیہی خواتین کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔

جناب چوہان نے کہا کہ DAY-NRLM اور لکھپتی دیدی جیسی مرکزی حکومت کی پہلوں سے دیہی بھارت کی لاکھوں خواتین کے خواب حقیقت میں بدل رہے ہیں۔

جناب چوہان نے مزید کہا کہ یہ حصولیابی، اجتماعی طاقت کی علامت ہے اور دکھاتی ہے کہ جب خواتین کو مواقع، اعتماد اور وسائل فراہم کئے جاتے ہیں تو وہ اپنی صلاحیت کے ذریعے ملک کو خود انحصاری کی نئی بلندیوں تک لے جاسکتی ہیں۔ x