دہشت گرد تنظیم القاعدہ، افغانستان میں اپنے کنٹرول مراکز اور سروَر کے ذریعے بھارت میں شدت پسندی پھیلا رہی ہے۔ مہاراشٹر انسدادِ دہشت گردی دستے کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں زبیر Hangargekar سے پوچھ تاچھ کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے۔ اُسے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مبینہ ساز باز کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے پاس سے پکڑے گئے الیکٹرانک آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ متعدد آلات کا آن لائن استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، کویت اور اومان کے ساتھ رابطوں کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ x
Site Admin | December 27, 2025 2:45 PM
دہشت گرد تنظیم القاعدہ، افغانستان میں اپنے کنٹرول مراکز اور سروَر کے ذریعے بھارت میں شدت پسندی پھیلا رہی ہے۔