دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے بھارت کے مصمم عزم کے پیش نظر 7 کثیر سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دوروں کے دوران اعلیٰ سطحی مذاکرات میں مصروف ہیں۔ NCP-SCP ممبر پارلیمنٹ سُپریا سُولے کی قیادت میں کُل پارٹی وفد جو فی الحال ایتھوپیا کے دورے پر ہے، نے، ایتھوپیا کے اعلیٰ قانون سازوں، شخصیتوں اور افریقی یونین کمیشن کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کیے۔ اِن میٹنگوں کے دوران وفد کے ممبروں نے سرحد کے اُس پار کی دہشت گردی کے مسلسل جاری خطروں کو اُجاگر کیا اور بھارت میں سماجی نااتفاقی پیدا کرنے لے لیے جان بوجھ کر کی جانے والی کوششوں کو اُجاگر کیا۔ ایتھوپیا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف برداشت نہ کرنے والی پالیسی پر زور دیا گیا۔
ایتھوپیا نے بے قصور شہریوں کے خلاف 22 اپریل کو دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے ایتھوپیا میں غیر مقیم بھارتیوں کے ساتھ بھی بات کی۔ غیر مقیم بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ سُپریا سُولے نے کہا کہ ملک پہلے کو ترجیح دی گئی ہے، اس کے بعد ریاست اور پھر پارٹی اور آخر میں کنبے کو ترجیح دی گئی ہے۔
BJP ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں ایک اور کُل پارٹی وفد فرانس، اٹلی اور ڈنمارک کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا کہ وفد اپنا موقف پوری طرح سے برقرار رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفد کے ممبروں کو پورا بھروسہ ہے کہ اُنہیں اُسی طرح حمایت حاصل ہوگی، جو تین ملکوں سے حاصل ہوئی ہے۔
دوسری جانب BJP کے ممبر پارلیمنٹ Baijayant پانڈا کی قیادت میں ایک وفد نے، جو فی الحال الجیریا کے دورے پر ہے، الجیریا میں بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کی۔ وفد نے اُن لوگوں کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو پہلگام میں پاکستان کے حمایت والے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔
DMK کی ممبر پارلیمنٹ کَنی موئی کروناندھی کی قیادت میں ایک اور وفد اسپین کے میڈرِٹ پہنچا ہے اور وفد کا اسپین میں بھارت کے سفیر کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔×