دھن تیرس کا تہوار آج ملک کے مختلف حصوں میں منایا جارہا ہے۔ دھن تیرس کو، دھن ترایودَشی اور دھن وَنتری جینتی کے نام بھی جانا جاتا ہے۔ لوگ دھن تیرس کے پوتر موقع پر نئی چیزیں بالخصوص سونا یا چاندی کی اشیاء اور نئے برتن خریدتے ہیں۔ اس موقع پر گاڑیاں اور دوسرے بھاری سازو سامان بھی خریدے جاتے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے دھن تیرس کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے ہرکسی کی خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کی خواہش کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور BJP کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی دھن تیرس کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔×