دِیویا دیشمکھ، خواتین کا FIDE شطرنج عالمی کپ جیتنے والی پہلی بھارتی بن گئی ہیں۔ دیشمکھ نے جارجیا کے Batumi میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں اپنی ہم وطن کونیرو ہمپی کو شکست دی۔ تین دن تک چلے اس میچ کا فیصلہ ٹائی بریکر کے ذریعہ ہوا، جہاں دِیویا نے ایک اعشاریہ پانچ پوائنٹس کے مقابلے دو اعشاریہ پانچ پوائنٹس سے جیت حاصل کی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے FIDE عالمی کپ 2025 میں جیت پر بھارتی گرینڈ ماسٹر دیویا دیشمکھ اور رَنر اَپ رہیں کونیرو ہمپی کو مبارک باد دی ہے۔×