ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 23, 2025 3:03 PM

printer

دِلی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے کئی کئی ریلیاں اور روڈ شو کررہے ہیں

70 رکنی دلی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنما روڈ شو، گھر گھر جاکر رابطہ قائم کرنے کی مہم اور عوامی میٹنگوں کے ذریعے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج Kiradi، جنک پوری اور قرول باغ حلقوں میں مختلف عوامی میٹنگیں کریں گے۔ اِس دوران اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی پالم اور دِلی کنٹونمنٹ حلقوں میں انتخابی مہم کریں گے۔     مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو بھی آج شام مادی پور اور روہنی حلقوں میں عوامی میٹنگ کریں گے۔

دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ آج شام موتی نگر اور ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقوں میں چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان بھی کستوربا نگر حلقے میں ایک روڈ شو کے بعد آج شام مہرولی اور چھترپور حلقے میں عوامی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی پارٹی امیدوار علی مہدی کے حق میں مصطفی آباد حلقے میں ایک بڑی ریلی کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔