ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 22, 2025 2:59 PM

printer

دو مرتبہ اولمپک کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا گیا ہے

دو مرتبہ اولمپک کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کی موجودگی میں آج نئی دلّی میں پائپنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔   انہوں نے نیرج چوپڑا کی وردی پر نیا نشان لگاکر اُن کو یہ اعزاز دیا گیا۔ نیرج چوپڑا اگست 2016 میں نائب صوبیدار کے طور پر بھارتی فوج میں شامل ہوئے تھے۔ انہیں دو سال بعد ارجن ایوارڈ دیا گیا اور بعد میں 2021 میں کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کیلئے انہیں کھیل رتن دیا گیا۔ 2021 میں نیرج کو صوبیدار کا عہدہ دیا گیا تھا، 2020 میں ٹوکیو میں تاریخی سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد 27 سال کے اس کھلاڑی کو  2022 میں بھارتی فوج کے پرم وِشِسٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا تھا۔ 2022 انہیں صوبے دار میجر کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا اور انہوں نے اسی سال پدم شری کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔×