ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دو روزہ کیرالہ Aviation Summit 2025 آج سے کوچی میں شروع ہو رہی ہے۔

دو روزہ کیرالہ Aviation Summit 2025 آج سے کوچی میں شروع ہو رہی ہے۔ یہ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) کی جانب سے مشترکہ طور پر اِس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اِس سے ریاست کو عالمی شہری ہوابازی اور لاجسٹکس کے شعبے میں اختراع کو فروغ ملے گا اور شہری ہوابازی کے شعبے میں ریاست ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

وزیراعلیٰ پِنارائی وِیجیَن اِس کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ صنعتوں کے وزیر پی۔راجیو اِس کی صدارت کریں گے۔ اِس اجلاس میں ڈرون انٹی گریشن، شہری ہوابازی اور علاقائی رابطے کو مستحکم کرنے کے لیے سی۔پلین اور ہیلی کاپٹروں کے رول پر آٹھ پینل ڈسکَشن کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین اس شعبے میں تبدیلی کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔x