February 25, 2025 10:33 AM

printer

دویندر فڑنویس نے اعلان کیا کہ ریاستی سرکار نوی ممبئی میں 300 ایکڑ کا ایک اختراعی شہر قائم کرے گی

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی سرکار نوی ممبئی میں 300 ایکڑ کا ایک اختراعی شہر قائم کرے گی، تاکہ ریاست کی معاشی ترقی میں مدد مل سکے۔ ممبئی میں Nasscom کی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب فڑنویس نے کہا کہ ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرا سیکھرن نے ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں اس شہر کی اہم خصوصیات کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاست نوی ممبئی میں ایک عالمی صلاحیت والا  سینٹر پارک بھی قائم کررہی ہے۔ جناب فڑنویس نے کہا کہ ٹیک جائنٹ مائیکروسافٹ کے اشتراک سے ایک پہل کے تحت  ریاست میں 10 ہزار سے زیادہ خواتین کو مصنوعی ذہانت AI میں تربیت دی جارہی ہے۔ جناب فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر ملک کی مصنوعی ذہانت والی راجدھانی بننا چاہتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔