دولت مشترکہ کے 40 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 120 ارکان پر مشتمل ایک پارلیمانی وفد، دو دن کے دورے پر آج جے پور پہنچا۔ اِس وفد میں دولت مشترکہ ملکوں کے اسپیکرز، ممبر اور اعلیٰ پارلیمانی عہدیدار شامل ہیں۔ راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسو دیو دیونانی نے جے پور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُن کا خیر مقدم کیا۔ یہ مندوبین، تاریخی Amer کا قلعہ دیکھنے گئے جہاں اُن کا روایتی راجستھانی انداز سے استقبال کیا گیا۔ وفد کے ارکان کو اِس قلعے کی راجپوت دور کی تاریخ سے واقف کرایا گیا۔ وفد کے ارکان نے وہاں دیوانِ عام، دیوانِ خاص، گنیش Pol، شیش محل اور مان سنگھ پیلیس سمیت اہم مقامات کو دیکھا۔
Site Admin | January 17, 2026 9:42 PM
دولت مشترکہ کے 40 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 120 ارکان پر مشتمل ایک پارلیمانی وفد، دو دن کے دورے پر آج جے پور پہنچا