سال 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے گجرات میں احمد آباد کی میزبان شہر کے طور پر سفارش کی گئی ہے۔ اِسے بھارتی کھیلوں کے لئے ایک تاریخی پیشرفت مانا جارہا ہے۔
دولت مشترکہ کھیلوں سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں یہ اعلان کیا گیا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا کیونکہ یہ کھیل دولت مشترکہ اسپورٹس تحریک کے سو سال مکمل ہونے کے جشن کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔ یہ سفارش اگلے مہینے دولت مشترکہ کھیلوں کی جنرل اسمبلی کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اِس سے کھیلوں کے عالمی منظرنامے پر بھارت کے بڑھتے ہوئے رتبے کی عکاسی ہوگی ہے۔ اِس کی تجویز بھارت سرکار، گجرات سرکار اور بھارت کی دولت مشترکہ کھیلوں کی انجمن نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ یہ قدم بھارت نے کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔