January 14, 2026 3:20 PM

printer

دولتِ مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائڈنگ افسروں کی 28 ویں کانفرنس آج نئی دلّی میں شروع ہورہی ہے

دولتِ مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائڈنگ افسروں کی 28 ویں کانفرنس آج نئی دلّی میں شروع ہورہی ہے۔ اِس تین روزہ کانفرنس میں دولتِ مشترکہ سے وابستہ 60 ملکوں اور نیم خود مختار پارلیمنٹس کے اسپیکرس اور پریزائڈنگ افسر شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد مختلف طرح کی پارلیمانی جمہوریت کے بارے میں جانکاری اور سمجھ بوجھ، نیز پارلیمانی اداروں کو فروغ دینا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اس کانفرنس کے صدر نشیں ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے ……                     VC – Bhanu Pratap

آج کانفرنس کے پہلے دن قائمہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی۔ 28 ویں CSPOC کے صدر نشیں کے طور پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا قائمہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل سموِدھان سدن کے تاریخی مرکزی ہال میں کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ دولتِ مشترکہ اور خود مختار پارلیمنٹس کے اسیپکرس اور پریزائڈنگ افسران کے ساتھ غیر رسمی بات چیت بھی کریں گے۔ کانفرنس کے دوران پارلیمنٹ میں مصنوعی ذہانت AI کے استعمال، بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے اور شرکاء کے مابین اختراعی خیالات کے اظہار، پارلیمنٹ کے ارکان پر سوشل میڈیا کے اثرات، پارلیمنٹ کے بارے میں عوام کی سطح پر بیداری میں اضافہ کرنے، نیز ارکانِ پارلیمنٹ کی سلامتی، صحت اور خوشحالی کے موضوعات پر مختلف اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اس کانفرنس کے اختتام پر لوک سبھا کے اسپیکر CSPOC کی صدارت، برطانیہ کے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر Lindsay Hoyle کو سونپیں گے۔

بھانو پرتاپ سنگھ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں