دوسرے کھیلو انڈیا Beach گیمز کا آغاز آج دِیو کے Ghoghla Beach پر ہونے جا رہا ہے۔ ان بیچ گیمز میں 2 ہزار 100 سے زیادہ کھلاڑی آٹھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ان کھیلوں کا انعقاد مرکز کے زیرِ انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دِیو کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
کھیل کود کے یہ مقابلے 5 جنوری سے 10 جنوری تک منعقد ہوں گے اور ان کی تکنیکی نگرانی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور متعلقہ قومی کھیل فیڈریشنز کریں گی۔
تمغوں کیلئے شامل چھ کھیلوں میں، بیچ فٹبال، بیچ والی بال، بیچ Sepak Takraw، بیچ کبڈی، Pencak Silat اور اوپن واٹر سوئمنگ ہے۔ جبکہ غیر تمغے والے کھیلوں میں Mallakhamb اور رسہ کشی کھیل ہوں گے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ کھیلو انڈیا بیچ گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس نظریے کے عین مطابق ہیں، جس کا مقصد کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان صحت مند شہری بن سکیں۔×