وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ-2026 کا دوسرا ایڈیشن آج نئی دلّی میں شروع ہوگا۔ نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کَل نئی دلّی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت Doval کی موجودگی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک باضابطہ افتتاحی تقریب کل نئی دلّی میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ کی 12 تاریخ کو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب مانڈویا نے کہا کہ اِس 4 روزہ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک سے ڈھائی ہزار سے زائد نوجوان شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ISRO خلاء بازوں کے گروپ کیپٹن Subhanshu Shukla اور گروپ کیپٹن Prasanth Nair شرکاء سے تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان Harmanpreet kaur غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پدما ایوارڈ یافتگان اور نوجوان ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے علاوہ سرکردہ ماہرین Pullela Gopichand، لینڈر پیس، پالکی شرما، Kaivalya Vohra، Sibabrata Das اور آنند کمار بھی اس مذاکرے میں شریک رہیں گے۔×