ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 10:02 AM | Bihar Campaigning

printer

دوسرے مرحلے کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن کے سرکردہ لیڈر پوری ریاست میں ایک کے بعد ایک ریلیاں کر رہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم میں مزید تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں کے رہنماء بھی انتخابی مہم میں زور شور سے شامل ہو رہے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے تحت 20 اضلاع کے 122 اسمبلی حلقوں میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔

BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی آج اورنگ آباد اور Kaimur ضلعوں میں دو عوامی میٹنگیں  کریں گے۔

اس دوران BJP کے سینئر لیڈر مرکزی وزیر داخلہ  امت شاہ جموئی اور بھاگلپور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب  کریں گے اور NDA امیدواروں کی حمایت میں پُرنیہ میں ایک روڈ شو بھی کریں گے۔ جناب امت شاہ قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 برس مکمل ہونے کے موقعے پر پٹنہ میں ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

BJP کے ایک اور سینئر لیڈر اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج مشرقی اور مغربی چمپارن ضلعوں  میں 7 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

کانگریس پارٹی کے لیے سینئر لیڈر راہل گاندھی بھاگلپور اور بانکا میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے، جبکہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے گیا اور روہتاس میں ریلیوں میں شامل    ہوں گے۔

مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو پُرنیہ، ارریہ، بھاگلپور اور بانکا میں 18 عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔

جَن سُراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نوادہ میں ایک روڈ شو کریں گے اور جبکہ سماج پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو اورنگ آباد میں ایک چناؤ ریلی کریں گے۔ دیگر پارٹیوں کے رہنماء بھی انتخابی مہم میں زور شور سے شامل ہو رہے ہیں۔