دوسری ایشیائی یوگ آسن چمپئن شپ آج سے نئی دلّی کے اندراگاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے۔ تین روزہ یوگاسن بھارت اس ماہ کی 27 تاریخ تک جاری رہے گی۔ 21 ایشیائی ملکوں سے 170 سے زیادہ ایتھلیٹ مختلف تکنیکی حکام، ٹیم مینجروں اور کوچ کے ساتھ اس میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب حکومت کی عالمی سطح پر یوگ آسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ورلڈ یوگ آسن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر جے دیپ آریہ نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی ہی ہیں، جنہوں نے یوگا کو ایک عالمی فورم دیا اور اب اُسے ایک کھیل کا درجہ مل گیا ہے۔
یوگ آسن بھارت کے صدر اُدِت سیٹھ نے کہا کہ یوگ خود سے رابطہ قائم کرنے پر مبنی ہے اور یہ ہر کسی کی زندگی میں توازن قائم کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔