اُنیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے مردوں کے ایشیا کپ کرکٹ میں آج بنگلہ دیش نے فائنل میں بھارت کو ہرا دیا۔ دفاعی چمپئن نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کو 59 رن سے ہرایا۔ جیت کیلئے 199 رن کے نشانے کیلئے کھیلتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 35 اوور اور دو گیندوں میں 139 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی کپتان محمد امان نے سب سے زیادہ 26 رن بنائے، جبکہ آل راؤنڈر ہاردِک راج نے 21 گیندوں میں 24 رن بنائے۔
اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش سے پہلے بلے بازی کرنے کو کہا اور اُس کی ٹیم 49 اعشاریہ ایک اوورز میں 198 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد رضوان حسین نے سب سے زیادہ 47 رن بنائے۔ بھارت کے Yudhjit Guha، چیتن شرما اور ہاردِک راج نے دو دو وکٹ لئے۔
Site Admin | December 8, 2024 9:12 PM
دوبئی میں بنگلہ دیش نے بھارت کو، 59 رن سے ہرا کر مردوں کا 19 سال سے کم عمر کا ایشیا کپ جیت لیا ہے