آئی سی سی چمپئن ٹرافی کرکٹ میں آج دوبئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے سے کھیلا جائے گا۔
بھارت نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بنگلہ دیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ پر جیت حاصل کی۔ بھارت گروپ-A میں سرفہرست ہے۔ بھارتی ٹیم کی گیند بازی اس ٹورنامنٹ میں مضبوط رہی ہے اور بھارتی اِسپن گیند بازوں نے، اس بات کو ثابت کیا کہ ٹیم میں ان کی موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوا ہے۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کَل لاہور میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ گروپ بی کے فاتح جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
ICC چمپئن ٹرافی کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔×