دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی Jannik Sinner نے ممنوعہ دواؤں کے استعمال کی دو جانچوں میں پوزیٹیو آنے کے بعد ممنوعہ دواؤں کے انسداد سے متعلق عالمی ایجنسی WADA کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد تین مہینے تک معطل رہنے کو قبول کرلیا ہے۔ اِس بات کا آج اعلان کرتے ہوئے WADA نے کہا کہ اب Sinner کو 9 فروری سے 4 مئی تک کیلئے معطل کئے جانے کا خط دیا جائے گا۔ ٹینس کی بین الاقوامی Integrity ایجنسی نے ابتدا میں انھیں کلین چٹ دے دی تھی لیکن WADA نے اُن کی ایک سال کیلئے کھیلوں میں شرکت کرنے پر روک لگانے کی اپیل کی تھی۔
Site Admin | February 15, 2025 9:28 PM
دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی Jannik Sinner پر ممنوعہ دواؤں کے استعمال کے معاملے میں تین مہینے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے