دنیا کے سب سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل میوزیم میں سے ایک بہار میوزیم، پٹنہ، آج اپنا 10 واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ اِس موقع پر بہار میوزیم بینالے 2025 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے بہار میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل انجنی کمار سنگھ نے کہا کہ اِس سال بہار میوزیم بینالے کے تیسرے ایڈیشن کا موضوع ہے: ”عالمی خطہئ جنوب: مشترکہ ورثہ“۔
انہوں نے کہا کہ بہار میوزیم اپنی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ریاست کی مالا مال ثقافتی روایات، ورثے اور تاریخ کو دنیا بھر میں فروغ دے رہا ہے۔ یہ بینالے 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج شام بہار میوزیم بینالے کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔×