February 26, 2025 3:04 PM

printer

دنیا کا سب سے بڑا روھانی، مذہبی اور ثقافتی اجتماع مہاکنبھ آج مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ لاکھوں عقیدت مند اس مبارک موقع پر پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔

پریاگ راج میں جاری دنیا کا سب سے بڑا روحانی، مذہبی اور ثقافتی اجتماع مہا کمبھ آج مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ گنگا، جمنا اور سرسوتی دریاؤں کے تریوینی سنگم کے مختلف گھاٹوں پر اب تک 65 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند پوِتر ڈبکی لگا چکے ہیں، جبکہ لاکھوں عقیدتمند اب بھی پوِتر ڈبکی لگار ہے ہیں۔ مہا کنبھ 144 سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سے اس سال کے مہاکنبھ کی اہمیت بخوبی واضح ہوتی ہے۔

پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل نے کہا ہے کہ آکاشونی نے ملک کی ثقافت کے ساتھ لوگوں کو جوڑنے میں ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے اور آکاشوانی، عوامی نشریاتی ادارے کے طور پر اپنی ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ ادا کرتا رہا ہے۔

مہا کنبھ کے آخری دن اپنے پیغام میں جناب سہگل نے کہا کہ 48 دن کی نشریات کے دوران آکاشوانی کے کنبھ وانی چینل نے بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا۔ جناب سہگل نے مہا کنبھ کے دوران کثرت میں وحدت کے جذبے کو اجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس جذبے کی عکاسی آکاشوانی کی نشریات سے بخوبی ہوتی ہے، جہاں اس کے سامعین عام لوگوں سے لے کر عقیدتمند، سنت اور اکھاڑہ سبھی رہے۔

پرسار بھارتی کے سی ای او گورَو دویدی نے مہا کنبھ کی کوریج میں آکاشوانی کے کنبھ وانی چینل کی کوششوں کی تعریف کی۔ جناب دویدی نے کہا کہ مہا کنبھ اور کنبھ وانی، دونوں کا سفر ناقابل فراموش ہے۔ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اس کا ایک روحانی مقام ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ نے مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں سامعین تک پہنچنے میں کنبھ وانی چینل کی کامیابی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ مہا کنبھ اور کنبھ وانی نے لوگوں کی زندگی پر نہایت اہم اثرات مرتب کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔