دنیا میں سب سے بڑے Adrenal Tumour کو دلّی میں بہت کم چیرا لگاکر روبوٹِک جراحت کے ذریعے نکالا گیا ہے۔ صفدرجنگ اسپتال میں 36 سال کی ایک خاتون کے جسم سے پیچیدہ جراحت کے ذریعے یہ Tumour نکالا گیا ہے۔ صفدرجنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سندیپ بنسل نے بتایا کہ یہ پوری دنیا میں ابھی تک کا سب سے بڑا Adrenal Tumour ہے، جسے جسم میں بہت کم چیرا لگاکر Robot جراحت کے ذریعے نکالا گیا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے گردے کی پیوند کاری اور یورو لوجی کے محکمے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر پون واسو دیو نے کہا کہ بالکل صحیح جگہ پر چیرا لگانا ایسی جراحتوں کیلئے بہت اہم ہے اور اِن پیچیدہ جراحتوں کو انجام دینے میں Da Vinci روبوٹ کے 3D ویژن اور اِس کی لچکدار روبوٹِک بازؤوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روبوٹ کے ذریعے جراحت کے بہت زیادہ فائدے ہیں۔ اگر یہ جراحت روایتی طریقے سے کی گئی ہوتی تو اِس کیلئے 20 سینٹی میٹر کا چیرا لگانا پڑتا، جس کو بعد میں مندمل ہونے میں کئی ہفتوں کا وقت درکار ہوتا۔ x