ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دنیا بھر کے لیڈروں نے جموں و کشمیر میں کَل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

دنیا بھر کے لیڈروں نے جموں و کشمیر میں کَل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور بے قصور لوگوں کی جان ضائع ہونے پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔  انھوں نے حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لینے کے لیے امریکہ کی طرف سے بھرپور مدد کا یقین دلایا۔

امریکہ کے نائب صدر J.D. Vance نے بھی، جو بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، اِس حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔

اِس سے پہلے وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری Karoline Leavitt نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو اِس حملے کی جانکاری دی گئی ہے۔

محترمہ Leavitt نے اِس حملے کو وحشیانہ قرار دیا اور عالمی امن و سلامتی کے تئیں امریکہ کے عہد کو دوہرایا۔

روس کے صدر ولادیمیر پُتن نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وحشیانہ حرکت کو کسی بھی طرح صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ جناب پُتن نے یہ امید ظاہر کی کہ اِس حملے کے قصوروار افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔

اُدھر متحدہ عرب امارات اور ایران نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ اُنھیں Pahalgam میں  دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے سے بہت دکھ ہوا ہے، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اُس کے ساتھ ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni نے بھارت سرکار اور بھارتی عوام کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف حملے پوری طرح ناقابل قبول ہیں۔

مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جدہ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے بے قصور لوگوں کی جان ضائع ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مسلم ورلڈ لیگ کے پختہ موقف کی ستائش کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں