دنیا بھر میں گجراتی برادری آج اپنا نیا سال منا رہی ہے۔ گجرات میں نیا سال ہندو کیلنڈر وکرم سموَت کے پہلے مہینے کارتِک کے پہلے دن Bestu Varsh کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گجرات کے گورنر آچاریہ دیو ورتھ اور وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل اِس موقع پر عوام سے نیک خواہشات کا تبادلہ کریں گے۔
نئے سال کے موقع پر آشیرواد حاصل کرنے کی روایت رہی ہے۔ صبح سے ہی ریاست بھر کے مندروں میں عقیدتمند بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جو سال بھر امن اور خوشحالی کی پرارتھنا کر رہے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کے گھر جاکر ”نوتن ورشا بھی نندن“ کہہ کر نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں اور مٹھائیوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ تاجر اور کاروباری گھرانے، نیا بہی کھاتہ شروع کرنے کی رسمی پوجا کر رہے ہیں تاکہ آنے والے سال میں مالی ترقی کیلئے لکشمی دیوی کا آشیرواد حاصل کر سکیں۔