آج دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا جارہا ہے۔ حضرت عیسیٰ مسیح کے یومِ پیدائش کے موقع پر کرسمس کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگ کرسمس Tree لگاتے ہیں، کاغذ کے جگمگاتے تارے ودیگر اشیاء سے سجاوٹ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحفہ دیتے ہیں۔ اس موقع پر سبھی گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ جلسوں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کرسمس کا تہوار قومی راجدانی دلّی میں پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ کَل شام گرجا گھروں میں دعائیہ جلسوں کے ساتھ ہی تہوار کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا۔ اس موقع پر راجدھانی کے مختلف بازاروں کو سجایا گیا ہے اور ہر طرف جوش وخروش کا ماحول ہے۔
Site Admin | December 25, 2025 9:43 PM
دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔