دنیا نے جوش و خروش کے ساتھ سال 2026 کا آغاز کیا ہے۔ لوگوں نے آتش بازی اور جشن کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔
بحرالکاہل جزیرائی ملک Kiribat میں Line جزائر میں نصف شب ہوتے ہی Kiribati سال2026 میں داخل ہونے والا پہلا ملک تھا، جس نے دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کا باضابطہ طور سے آغاز کیا۔
نیو زیلینڈ کے Auckland میں Sky Tower پر شاندار آتش بازی کی نمائش کے ساتھ اس موقعے کا جشن منایا۔ 787 فٹ اونچے اس ٹاور پر متعدد سطحوں سے 3 ہزار 500 آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ ان مناظر کو دیکھنے کیلئے، لوگ بڑی تعداد میں شہر کے Central Business District میں یکجا ہوئے۔
Sanoa، Tonga اور Tokelau سمیت دیگر بحرالکاہل ملکوں نے بھی نئے سال کے آغاز کا جشن منایا۔
آسٹریلیا میں مشہور سڈنی Harbour Bridge پر ہوئی آتش بازی نے آسمان کو روشن کر دیا۔ اس شہر کی مشہور زمانہ آتش بازی کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں رہائشی اور سیاح مذکورہ Bridge کے مقام پر جمع ہوئے۔×