دنیا بھر میں تمل بولنے والے افراد فصل کی کٹائی کا تہوار پونگل منا رہے ہیں۔ پونگل کا تہوار، تمل کیلنڈر میں موسم بَہار کی شروعات کی علامت ہے۔ یہ مہینہ تمل برادری کے لوگوں کی زندگیوں میں نئے آغاز کی عکاسی کرتا ہے۔ اِسے شادیوں اور کاروبار کیلئے مقدس سمجھا جاتا ہے۔ اِس دن فصل سے حاصل پیداوار سورج کو پیش کی جاتی ہے، جو زراعت میں مدد کرتا ہے۔ لوگ اپنے افراد خاندان اور رشتے داروں کے ساتھ پونگل کا تہوار منانے کیلئے آبائی مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ تمل ناڈو حکومت، پونگل کے موقع پر ریاستی راجدھانی چنئی سے ریاست کے مختلف حصوں میں خصوصی بسیں چلا رہی ہے۔ لاکھوں لوگوں نے بس، ریل اور فضائی سفر کیلئے ٹکٹ بُک کیے ہیں۔ ریاستی حکومت نے راشن کارڈ رکھنے والوں کو پونگل کے تحفے کے طور پر گنّے کے ساتھ ساتھ 3 ہزار روپے بھی دیے۔×
Site Admin | January 15, 2026 9:41 AM
دنیا بھر میں تمل بولنے والے افراد فصل کی کٹائی کا تہوار پونگل منا رہے ہیں۔