دنیا بھر میں ترجمہ نگاری کا بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن زبان سے متعلق پیشہ ور افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،

دنیا بھر میں ترجمہ نگاری کا بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن زبان سے متعلق پیشہ ور افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو مختلف قوموں کو ایک دوسرے سے تقریب لانے، تبادلہئ خیال کرنے، افہام و تفہیم اور تعاون کو آسان بنانے، ترقی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سال 2017 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے قوموں کو درمیان روابط بڑھانے، امن قائم کرنے افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے 30 ستمبر کو بین الاقوامی ترجمہ نگاری کے دن کے طور پر اعلان کیا تھا۔×