ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 2:30 PM

printer

دلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں ایک عمارت کے منہدم ہوجانے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ، بارہ دیگر افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

دلی کے مصطفیٰ آباد علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 12 دیگر ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ دیر رات گئے پیش آیا۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے NDRF کے DIG محسن شاہدی نے کہا ہے کہ NDRF کی ٹیم اور دیگر ایجنسیاں بچاؤ کا کام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں تنگ گلیاں ہیں، جس کی وجہ سے بھاری مشینوں کو لانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

شمال مشرقی دلی کے ایڈیشنل DCP سندیپ لانبا نے کہا ہے کہ یہ حادثہ رات تقریباً تین بجے پیش آیا۔

انھوں نے کہا کہ 14 لوگوں کو بچالیا گیا تھا، تاہم چار لوگ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس NDRF اور دلی پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ یہاں فی الحال بچاؤ کا کام جاری ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں