ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 26, 2025 9:39 PM

printer

دلی کے انسدادِ بدعنوانی محکمے نے سابق وزیر صحت سوربھ بھاردواج اور ستیندر جین کے خلاف عام آدمی پارٹی کی سرکار کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کئے جانے کا معاملہ درج کیا ہے

دلی کے انسدادِ بدعنوانی محکمے نے سابق وزیر صحت سوربھ بھاردواج اور ستیندر جین کے خلاف عام آدمی پارٹی کی سرکار کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کئے جانے کا معاملہ درج کیا ہے۔ ACB کے مطابق عآپ سرکار کے دوران 2018-19 میں منظور کئے گئے 5 ہزار 500 کروڑ روپے مالیت کے 24 اسپتالوں کے پروجیکٹوں میں تاخیر اور اصل سے کہیں زیادہ لاگت دکھایا جانا مالی گھوٹالے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جانچ و پڑتال میں اسپتالوں، پولی کلینکس اور ICUs کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، اصل سے زیادہ لاگت اور حساب کتاب میں گڑبڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں