دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج نئی دلی کے ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں دلی گیمز 2025 کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دلی گیمز مستقبل کے قومی، دولت مشترکہ اور اولمپکس سطح کے کھیل مقابلوں کے ایتھلیٹس کی شناخت اور تربیت میں اہم رول ادا کریں گے۔ محترمہ گپتا نے یہ بات بھی خاص طور پر کہی کہ دلی سرکار نے کھیل کود کے بجٹ کو دوگنا کیا ہے اور انعام کی رقم سے متعلق فنڈ کو چار گنا کردیا ہے۔ انہوں نے شہر میں کھیل کود کی صلاحیت کو فروغ دینے اور عالمی سطح کے کھیل کود بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اضافہ کرنے کے سرکار کے عزم کو اجاگر کیا۔دلی کے کھیل کود کے وزیر آشیش سود نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود کا محکمہ راجدھانی میں، کھیل کود کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے سبھی ضروری اقدام کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اولمپکس کھیل مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کے مقصد سے تیاریاں جاری ہیں اور یہی وقت کہ ایتھلیٹس کو تیار کرنے کا کام شروع کیا جائے، تاکہ وہ اُس سطح پر پہنچ سکیں۔کھیل کود کے بڑے پیمانے کے اِن مقابلے میں 12ہزار سے زیادہ ایٹھلیٹس حصہ لیں گے۔
Site Admin | May 20, 2025 2:48 PM
دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج نئی دلی کے ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں دلی گیمز 2025 کا باقاعدہ آغاز کیا