دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بی جے پی لیڈروں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر انڈیا گیٹ پر ”سیوا سنکلپ واک“ میں شرکت کی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، محترمہ گپتا نے کہا کہ اگلے 15 دن تک ایک ”سیوا پکھواڑہ“ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے دوران قومی راجدھانی کے عوام کو 75 اسکیمیں منسوب کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سال کے دوران، وزیرا عظم مودی نے دلی کے عوام کے لئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے۔x