دلی پولیس نے کَل منائے جانے والی دیوالی کے تہوار کے پیش نظر پورے شہر میں کثیر سطحی سیکیورٹی نظام نافذ کیا ہے۔ ایک بیان میں دلی پولیس نے کہا ہے کہ اہم بازاروں، بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات اور تجارتی مراکز میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام شہریوں کے لیے ایک محفوظ اور پُرامن تہوار کو یقینی بنایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دلی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی آسان آمدروفت، بھاری ٹریفک کو منظم کرنے، پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، عوام کی حفاظت اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام اضلاع میں پیدل گشت جاری ہے۔
قومی راجدھانی کے تمام پولیس اضلاع میں مناسب تعداد میں دلی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مرکزی مسلح پولیس فورسز CAPF کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔x