دلی میں ہوا کی خراب ہوتی ہوئی کوالٹی کے تناظر میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے مشن نے پورے قومی راجدھانی خطے میں فوری طور سے GRAP مرحلہ تین نافذ کر دیا ہے۔ کل شام ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس 354 ریکارڈ ہونے کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔
متعلقہ بندشوں کے تحت سبھی تعمیراتی کاموں اور انہدامی کاروایتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اور BS-4 ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر راجدھانی میں داخل ہونے پر روک لگا دی گئی ہے۔ البتہ لازمی خدمات اور لازمی اشیاء لے جارہی گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔×