بھارتی موسمیات محکمے IMD نے انڈومان نکوبار جزیروں پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے آندھرا پردیش، تملناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں بھی کَل تک اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے انڈمان سمندر اور خلیجِ بنگال کے مشرقی وسطی سے اور شمال مشرقی خلیجِ بنگال سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
آلودگی کو کنٹرول کرنے والے مرکزی بورڈ کے مطابق دلی اور NCR کے علاقوں میں AQI بہت خراب کے زمرے میں ہے اور آج ایک بجے اوسط ہوا کا معیار یعنی AQI، 305 ریکارڈ کیا گیا۔