دلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کو31 مارچ سے پیٹرول پمپ پر پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔
قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سطح پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر دلی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
دلی کے وزیر ماحولیات منجِندر سنگھ سِرسا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کا اعلان کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سرسا نے کہا کہ حکومت پیٹرول پمپوں پر ایسے آلات نصب کر رہی ہے جو 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کا پتہ لگائیں گے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اِس طرح کی گاڑیوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی جو ان گاڑیوں کی شہر میں آنے اور باہر جانے پر روک لگائے گی۔
جناب سرسا نے مزید کہا کہ دلی حکومت اس بات کو لازمی قرار دے گی کہ دلی ہوائی اڈے، کثیر منزلہ ڈھانچے اور دیگر بڑے دفاتر اِن مقامات پر آلودگی کی روک تھام کے لیے اینٹی اسموگ گن نصب کریں۔x