دلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آج شروع ہوگا۔ پانچ دن تک چلنے والا یہ اجلاس اِس ماہ کی 8 تاریخ تک جاری رہے گا۔ مانسون اجلاس کے پہلے دن وزیراعلیٰ ریکھا گپتا دو اہم کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل(CAG) رپورٹیں پیش کریں گی۔ پہلی رپورٹ مالی سال 2023-24 کے لیے ریاستی مالیے پر ہوگی جبکہ دوسری رپورٹ سال 2023 کے لیے عمارت اور دیگر تعمیری کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود سے متعلق ہے۔ ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ اور چیف وِہپ ابھے ورما بزنس ایڈوائزری کی دوسری رپورٹ پیش کریں گے۔ دوسری جانب دلی کے تعلیم کے وزیر آشیش سود بھی آج دلی اسکول کے تعلیم سے متعلق بل 2025 پیش کریں گے۔x
Site Admin | August 4, 2025 9:44 AM | Delhi Monsoon Session
دلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آج شروع ہوگا۔ پانچ دن تک چلنے والا یہ اجلاس اِس ماہ کی 8 تاریخ تک جاری رہے گا۔