قومی راجدھانی اور NCR خطے میں آج گھنے کہرے کی وجہ سے بہت سی پروازوں اور ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل پڑا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی ہوائی اڈے کے ایک افسر نے بتایا کہ اندراگاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کم دکھائی دینے کی وجہ سے تقریباً 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
بھارتی ریلوے کے دلّی ڈویژن نے کہا ہے کہ دلّی جانے والی بہت سی ٹرینوں کی آمد ورفت بھی آج متاثر ہوئیں۔ اُس نے کہا ہے کہ تین گھنٹے سے زیادہ تک تقریباً 17 ٹرینوں میں تاخیر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے سہ پہر تک اوسط درجے کے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔