دلّی اور نوئیڈا میں گھنے کہرے کی وجہ سے بہت کم دوری تک نظر آنے کے سبب اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ایئرلائنز کی طرف سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی فلائٹ سے متعلق جانکاری کیلئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابط کریں۔
ایئر انڈیا نے قومی راجدھانی میں شدید کہرے کی صورتحال کے سبب تازہ ایڈوائزری جاری کر کے پروازوں میں رخنہ پڑنے کے امکانات سے آگاہ کیا ہے۔ اسپائس جیٹ نے بھی اپنی حالیہ ایڈوائزری میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹ سے متعلق معلومات چیک کرتے رہیں۔×