ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 9:50 AM | DU NEW PG COURSE

printer

دلّی یونیورسٹی قومی تعلیمی پالیسی سے مطابقت رکھتے ہوئے 2026 سے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس متعارف کرائے گی۔

دلّی یونیورسٹی قومی تعلیمی پالیسی سے مطابقت رکھتے ہوئے 2026 سے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس متعارف کرائے گی۔ مسودہ تجویز پر 27 دسمبر کو ہونے والی اکیڈمِک کونسل کی میٹنگ میں تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ دلّی یونیورسٹی نے، 4  سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام پہلے ہی نافذ کر دیا ہے، جس کا تیسرا سیمسٹر جاری ہے۔ اس فریم وَرک کے تحت ایک سال کے بعد اسے چھوڑنے والے طلبا کو ایک سر ٹیفکیٹ، دوسرے سال کو چھوڑنے والے طلبا کو ایک ڈپلومہ، جبکہ وہ طلبا جو تین سال مکمل کر رہے ہیں اُنہیں ایک ڈگری حاصل ہوگی۔ ساتھ ہی وہ طلبا جنہوں نے 4 سال مکمل کیے ہیں، اُنہیں آنرس کے ساتھ ایک ڈگری دی جائے گی۔ تین سال کے بعد طلبا دو سالہ PG کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں، جبکہ وہ طلبا جو 4 سال مکمل کر رہے ہیں، ایک سالہ PG پروگرام میں اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔×