دلّی ہوائی اڈے کے حکام نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت بلا رکاوٹ جاری ہے، اگرچہ کہ کام کاج سے متعلق وجوہات کی بنا پر کُچھ پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی جاسکتی ہے یا منسوخ کی جاسکتی ہے۔ مسافروں کیلئے جاری کی گئی ایک ایڈوائزری میں دلّی ہوائی اڈے نے کہا ہے کہ اُس کی ٹیمیں کام کاج میں خلل کو کم سے کم کرنے اور مسافروں کیلئے بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے کی خاطر سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ سرگرم تال میل قائم کیے ہوئے ہیں۔
اُس نے مسافروں کو صلاح دی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رجوع کرکے اپنی پرواز کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کرتے رہیں۔