December 15, 2025 9:45 PM

printer

دلّی ہوائی اڈّے پر رن وے کی حدِّنظر میں بہتری آئی ہے اور پروازوں کی کارروائیاں معمول پر آرہی ہیں

دلّی ہوائی اڈّے پر رن وے کی حدِّنظر میں بہتری آئی ہے اور پروازوں کی کارروائیاں معمول پر آرہی ہیں۔ البتہ پروازوں کی روانگی اور آمد پر کچھ اثر پڑسکتا ہے۔ مسافروں کیلئے ایک ایڈوائزری میں دلّی ہوائی اڈّے نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے اپنی ایئر لائن کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ اُس نے واضح کیا کہ تمام ٹرمنلوں پر مسافروں کی مدد کرنے کی غرض سے، مسافروں کی آمد ورفت کے مختلف علاقوں میں آن گرائونڈ عملہ دستیاب ہے۔
گہری دھند کے باعث دلّی ہوائی اڈّے پر پروازوں کی آمد ورفت، اِس وقت CAT-III صورتحال کے تحت منظم کی جارہی ہے۔ دلّی ہوائی اڈّے نے ایک ایڈوائزری میں بتایا ہے کہ اِس صورتحال سے پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اُنھیں منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس نے یقین دلایا کہ اس کی گرائونڈ کی ٹیمیں سفر کو آسان بنانے کی غرض سے مسافروں کی فعال طور پر مدد کر رہی ہے۔ مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ پروازوں کی تازہ ترین اَپ ڈیٹس کو چیک کریں۔ CAT-III ایک نیوی کیشن نظام ہے جو جہازوں کو گہری دُھند کے دوران اُترنے اور موسم کی صورتحال بتانے میں اُس وقت مدد دیتا ہے جب حَدِّنظر کم ہو۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔