دلّی ہوائی اڈّے سے روانہ ہونے والی IndiGo گھریلو پروازیں آج آدھی رات تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ دلّی ہوائی اڈّے نے ایک ایڈوائیزری میں بتایا ہے کہ دیگر سبھی ہوائی کمپنیوں کیلئے پروازیں، پروگرام کے مطابق چلائی جائیں گی۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ وہاں موجود ٹیمیں، رکاوٹ کو دور کرنے اور مسافروں کی سہولت کی خاطر سرگرمی سے اور مستقل طور پر کام کر رہی ہیں۔ ہوائی اڈّے کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پروازوں کی تازہ جانکاری حاصل کرنے کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.newdelhiairport.in پر نظر رکھیں۔
Site Admin | December 5, 2025 2:06 PM
دلّی ہوائی اڈّے سے روانہ ہونے والی IndiGo گھریلو پروازیں آج آدھی رات تک منسوخ کردی گئی ہیں