دلّی ہائی کورٹ نے آج کانگریس رہنما سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر افراد سے نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دائر کردہ عرضداشت کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں عدالت نے، اِس معاملے میں ملزمین کے خلاف فردِ جرم پر قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جسٹس رویندر ڈوڈیجا نے کانگریس لیڈروں و دیگر کو اصل مقدمے اور ED کی عرضداشت کے تعلق سے نوٹس جاری کیا۔ ED نے اپنی عرضداشت میں، نچلی عدالت کے 16 دسمبر کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔ ہائی کورٹ نے، اس معاملے کی اگلی سنوائی اگلے برس12 مارچ مقرر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے ED کی درخواست پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ، سُمن دوبے، Sam Pitroda، یَنگ انڈین، Dotex مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور سنیل بھنڈاری کو نوٹس جاری کئے۔ ED نے سبھی ملزمین کو مَنی لانڈرنگ کے معاملے میں ملزم گردانہ ہے۔
Site Admin | December 22, 2025 9:49 PM
دلّی ہائی کورٹ نے آج کانگریس رہنما سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر افراد سے نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دائر کردہ عرضداشت کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔