January 6, 2026 2:49 PM

printer

دلّی ہائی کورٹ نے آج RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی عرض داشت پر مرکزی جانچ بیورو سے جواب مانگا ہے

دلّی ہائی کورٹ نے آج RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی عرض داشت پر مرکزی جانچ بیورو سے جواب مانگا ہے۔ عرض داشت میں بھارتی ریلوے کیٹرنگ اور سیاحت کارپوریشن کے مبینہ دھوکہ دہی معاملے میں اُن کے خلاف الزامات عائد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس سورن کانت شرما نے CBI کو نوٹس جاری کیا اور اِس معاملے اگلی سنوائی 14 جنوری کو طے کی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں ٹرائل کورٹ نے لالو پرساد یادو، اُن کی اہلیہ رابڑی دیوی اور اُن کے بیٹے تیجسوی یادو اور 11 دیگر کے خلاف الزامات عائد کیے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔