December 10, 2025 11:58 PM

printer

دلّی ہائی کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے اُن وجوہات کے بارے میں سوال کیا، جن کی وجہ سے انڈیگو کو بڑے پیمانے پر پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

دلّی ہائی کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے اُن وجوہات کے بارے میں سوال کیا، جن کی وجہ سے انڈیگو کو بڑے پیمانے پر پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ عدالت نے شہری ہوا بازی کی وزارت اور DGCA کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے پوچھا کہ اس طرح کی صورتحال پیدا ہی کیوں ہونے دی گئی، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں لاکھوں مسافروں کو ہوائی اڈّوں پر پھنسے رہنا پڑا۔ عدالت نے کہا کہ پھنسے رہے مسافروں کی پریشانی اور ہراسانی کے علاوہ یہ ملک کی معیشت کو ہوئے نقصان کا بھی سوال ہے۔  چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس تُشار راؤ Gedela پر مشتمل بینچ نے یہ سوال کیا کہ دوسری ایئر لائنز کس طرح اِس بحران کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہیں اور انھوں نے مسافروں کو ٹکٹ مہنگے داموں پر فروخت کیے۔

بینچ نے اگلی سماعت کیلئے 22 جنوری 2026 کی تاریخ مقرر کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ جانچ مکمل ہونے کی صورت میں جانچ کمیٹی، مذکورہ تاریخ تک بند لفافے میں اپنی رپورٹ عدالت میں داخل کرے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔