دلّی کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج سابقہ عام آدمی پارٹی حکومت اور سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال پر گزشتہ 11 برس میں قومی راجدھانی میں بڑھتی فضائی آلودگی کی سطح کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہ کرنے کیلئے اُن پر نکتہ چینی کی ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عام آدمی پارٹی پر کوڑے کے انبار ہٹانے، فٹ پاتھ کی مرمت کرنے، ای-ویسٹ بندوبست، دریائے جمنا کی صفائی اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دلّی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ 4 یا 6 مہینے میں حل نہیں ہوسکتا۔ اس میں رفتہ رفتہ کمی آئے گی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت دلّی کے باشندوں پر سخت ضابطے یا شرائط نافذ نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے دلّی کے لوگوں سے تعاون کرنے اور قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کی خراب ہوتی صورتحال کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کی پابندی کرنے کی اپیل بھی کی۔
Byte: Parvesh Verma